ایران

ملک کی علاقائی سالمیت کو سرخ لکیر سمجھا جاتا ہے‘ایران

ویب ڈیسک :پاکستان کی جانب سے ایران کو دراندازی کا بھر پور جوا ب دینے کے بعد تہران نے نیا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سلامتی اور ملک کی علاقائی سالمیت کو ایران کی سرخ لکیر سمجھا جاتا ہے۔
ایران اپنے دوست اور برادر ہمسایہ ملک پاکستان سے توقع کرتا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر مسلح دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور گروہوں کا قیام روکنے کے لیے اپنے وعدوں کی سختی سے پاسداری کرے گا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے 16 جنوری کو پاکستانی صوبے بلوچستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر میزائل حملہ اس وقت کیا گیا جب جنوب مشرقی ایران میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) کی فورسز نے مشاہدہ کیا کہ ایک دہشتگرد گروہ ایرانی علاقے میں دراندازی کی تیاری کر رہا ہے۔
ایران کے مطابق پاسداران انقلاب ن اپنے اڈے پر اس دہشتگرد گروہ کے خلاف پیشگی کارروائیاں کیں۔‘رہائشی علاقوں سے دور یہ کارروائی ایرانی سرحدی فورسز کی بنیادی ذمہ داریوں کا حصہ ہے تاکہ ملک کے عوام اور شہریوں کے خلاف کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کیا جاسکے
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران ہمسایہ ممالک سے متعلق اپنی پالیسی پر مستقل عمل پیرا ہے اور دشمنوں اور دہشت گردوں کے ہمدردوں کو ان تعلقات کو چھپانے کی اجازت نہیں دے گا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب صیہونی حکومت کی نسل کشی اور جرائم کا مسئلہ عالم اسلام کے لیے بنیادی تشویش کا باعث ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی کساد بازاری کا خدشہ، پاکستان میں لوہے کی قیمتوں میں کمی