ایرانی جارحیت پر عراق نے اپنا سفیر واپس بلا لیا

ویب ڈیسک: ایران کی جانب بتایا گیا ہے کہ انہوں نے شمالی عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان میں اسرائیلی جاسوسوں اور داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس واقعہ کی تصدیق ایران کی جانب سے کی گئی لیکن اس کے باوجود عراق نے ایران سے سفیر واپس بلالیا۔
اس حالیہ واقعہ سے یہ خدشہ پیدا ہونے لگا ہے کہ ایران سے وابستہ گروپوں پر امریکی حملوں کے بعد عراق ایک بار پھر تباہی کے دہانے پہنچ جائے گا۔
عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کہتے ہیں کہ شمالی عراق میں ایرانی حملہ عراق کے خلاف واضح جارحیت ہے جس سے صورتِ حال خطرناک شکل اختیارکر رہی ہے۔
یاد رہے کہ ایران نے ان حالیہ حملوں کی وضاحت کر دی ہے لیکن پھر بھی خطے میں اسے خطرناک کہا جانے لگا ہے ۔ اس واقعہ کے بعد عراق نے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے.

مزید پڑھیں:  غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ جاں بحق ہو رہا ہے، یونیسیف