آئِی ایم ایف کا مینڈیٹ معاشی مسائل تک محدود ہے، ایسٹر پیرز

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی نمائندہ ایسٹر پیرز نے کہا ہے کہ آئِی ایم ایف کا مینڈیٹ معاشی مسائل تک محدود ہے۔
بانی پی ٹی آئی کے خط پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کسی مقامی اور سیاسی مسائل پر تبصرہ نہیں کرتا۔ یہ ادارے کا مینڈیٹ نہیں۔
بانی پی ٹی آئی کے خط کی تصدیق کرتے ہوئے ایسٹر پیرز نے کہا کہ آئی ایم ایک بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا مینڈیٹ صرف معاشی مسائل تک محدود ہے۔
ایسٹر پیرز نے ادارہ کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے روابط کا مقصد مالی استحکام اور مضبوط پالیسیوں کے نفاذ کی حمایت ہے۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خط لکھا تھا جس کی تصدیق انہوں نے خود کی تھی۔

مزید پڑھیں:  شادی ہال اور ریسٹورنٹ پر فکس ٹیکس لگائیں گے، مشیر خزانہ مزمل اسلم