ایشیا اور یورپ میں سیکورٹی تعاون بڑھانے کیلئے روس اور چین متحد

ویب ڈیسک: ایشیا اور یورپ میں امریکی تسلط کے خاتمے اور اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے روس اور چین کے مابین سیکورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کی کوششیں بارآور ثابت ہونے لگی ہیں۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے روس اور چین کے مابین خطے میں سیکورٹی تعاون بڑھانے کے حوالے مختلف آپشنز پر بھِی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
روسی وزیر خارجہ کے دورہ چین کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ روس اور چین سٹریٹیجک تعاون مضبوط کرنے پر متفق ہیں اور دونوں ممالک منصفانہ اور مساوی سلوک کی حمایت کریں گے۔
دوسری جانب جاپان کی جانب سے روس اور چین کے بڑھتے فوجی تعاون پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں جاپانی وزیر خارجہ حیاشی یوشیماسا نے خطے میں روس اور چین کی سرگرمیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روس اور چین کے بڑھتے فوجی تعاون پر تشویش ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ