جنوبی ایشیا میں مہنگا ترین ملک

ایشیائی بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا میں مہنگا ترین ملک قرار دیدیا

ویب ڈیسک: ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو جنوبی ایشیا کے 8 ممالک میں سب سے مہنگا ملک قرار دے دیا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ مالی سال کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 27.5 فیصد رہے گی۔
اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں سری لنکا 24.4 فیصد کے ساتھ مہنگائی کے اعتبار سے دوسرے جبکہ افغانستان13.8 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی ایشیا میں چوتھا مہنگا ملک بنگلہ دیش ہے جہاں مہنگائی کی شرح 8.7فیصد جبکہ بھارت میں رواں سال مہنگائی کی شرح 5 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیپال میں مہنگائی 7.4فیصد، بھوٹان میں 5.5 اور مالدیپ میں 4.5 فیصد رہے گی۔ ایشائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 0.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  طوفانی بارشیں، دکی میں چھت گرنے سے 5افراد جاں بحق