6 11

ایکنک اجلاس : سوات موٹر وے فیز ٹو سمیت 302 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 12 منصوبے منظور

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی ( ایکنک) کا اجلاس
302 ارب 43 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 12 منصوبے منظور،خیبر پختون خواہ میں 13 ارب 26 کروڑ روپے مالیت کا ہیومن کیپیٹل انویسٹ منٹ پراجیکٹ کی منظوری.اس منصوبے کے تحت کے پی کے کے مختلف اضلاع میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی.

مزید پڑھیں:  تمام انتظامات بے سود، ڈی آئی خان، بنوں اور مالاکنڈ میں میٹرک کے پیپرز لیک

ایکنک نے شکار پور راجن پور انڈس ہائی وے سیکشن کا کیرج وے دو رویہ لین منصوبہ بھی منظور کر لیا، یہ منصوبہ 44 ارب 70 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا، سمبڑیال کھاریاں موٹر وے 69 کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور، اس منصوبے پر 43 ارب 38 کروڑ روپے لاگت آئے گی، سوات موٹر وے فیز ٹو کیلئے 20 ارب روپے مالیت کی اراضی کی خریداری کے منصوبے کی بھی منظوری.

مزید پڑھیں:  کوشش ہے کوئی بچہ سکول سے باہر نہ ہو، وزیراعظم