باجوڑ ، کرکٹ پریمیئر لیگ کا رنگارنگ تقریب کیساتھ باقاعدہ آغاز

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں امن کے ثمرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں، اس سلسلہ میں ضلع باجوڑ میں کرکٹ پریمیئر لیگ کا رنگارنگ تقریب کے ساتھ باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور فرنٹیئر کور نارتھ کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والا باجوڑ پریمیئر لیگ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں میں کرکٹ کے بڑے ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے۔
ذرائع کے مطابق باجوڑ پریمیئر لیگ کا پہلا سیزن 2021 میں کھیلا گیا جس کے بعد ہر سال اس ایونٹ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق لیگ کے سیزن تھری میں باجوڑ کی مختلف تحصیلوں سے 36 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ 45 روز تک جاری رہنے والے باجوڑ پریمیئر لیگ میں 103 میچز کھیلے جائیں گے جن کے لئے نوجوان کھلاڑی اور تماشائی پرجوش ہیں۔
یاد رہے کہ باجوڑ پریمیئر لیگ کا مقصد قبائلی نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی فراہمی ہے۔

مزید پڑھیں:  پارٹی متحرک کرنے کیلئے نواز شریف کا رانا ثنا اللہ سے رابطہ