بارڈر بندش

بارڈر بندش، علاج کیلئے آنیوالے مریض پھنس کر رہ گئے

ویب ڈیسک: پاک افغان طورخم بارڈر پر فائرنگ کے تبادلے کے بعد تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پیدل آمدورفت بھی معطل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بارڈر کی بندش کے باعث سینکڑوں مریض اور مسافر دونوں جانب پھنس گئے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جو بے یار و مددگار سڑکوں اور فٹ پاتھ پر پڑے ہیں۔ مسافروں نے بتایا کہ وہ علاج کی غرض سے پاکستان آ رہے تھے لیکن بارڈر کی بندش کے باعث بیچ میں پھنس گئے ہیں۔ اسی طرح پنجاب سے فروٹ اور سبزی افغانستان لے جانے والی گاڑیاں پھنس گئی ہیں اور گاڑیوں میں لوڈ فروٹ اور سبزی خراب ہونے کا خدشہ ہے۔آخری اطلاعات کے مطابق پاک افغان طورخم بارڈر بدستور بند تھی۔

مزید پڑھیں:  حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے