mahmood khan 7

بالا کوٹ زلزلہ زدگان کے تحفظات کا آزالہ اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ محمود خان

ویب ڈیسک (پشاور)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت نیو بالاکوٹ سٹی پراجیکٹ سے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ چئیرمین این ڈی ایم اے کے علاوہ متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وزیر اعلی کا متاثرین زلزلہ کے تحفظات کے ازالے اور ان کے اعتماد کی بحالی کے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ کمیٹی بالاکوٹ کے زلزلہ زدگان کے ساتھ بیٹھ کر ان کے جائز مطالبات کے حل کے لئے ٹھوس تجاویز پیش کر ے گی۔ کمشنر ھزارہ کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی متاثرین کے ساتھ بیٹھ کر پندرہ دنوں میں رپورٹ پیش کرے گی، فیصلہ کمیٹی میں این ڈی ایم اے، ایرا، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ تمام محکموں اور اداروں کی نمائندگی ہوگی، فیصلہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں نیو بالاکوٹ سٹی ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ کے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے مقدمات جلد انجام کو پہنچیں گے ، عطا تارڑ

انہوں نے کہا کہ فیصلہ ماسٹر پلان حتمی منظوری کے لئے وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی۔ زلزلہ زدگان کے تحفظات کا آزالہ اور ان کے اعتماد کی بحالی اولین ترجیح ہے، متاثرین کا اعتماد حاصل کئے بغیر اس منصوبے پر عملدرآمد ممکن نہیں، زلزلہ زدگان کے ساتھ کئے گئے وعدوں کی تکمیل اہم ترجیح ہے، کوشش ہے کہ سولہ سالوں سے التوا کا شکار اس منصوبے پر اسی دور حکومت میں عملدرآمد ہو ، اس منصوبے پر عملی پیشرفت کے لئے تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داریوں کا واضح تعین کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  بین الاقوامی قانونی حیثیت کیلئے طالبان کو وعدے پورے کرنا ہوں گے، میتھیو ملر