2187148 covidreuters 1585547333 scaled

باہر ممالک سے آنے والے مسافروں میں بھارتی، افریقی اور برطانوی وائرس کی تشخیص

ویب ڈیسک (کراچی): بیرون ملک سےکراچی پہنچنے والے مسافروں میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 20 دنوں میں مختلف ممالک سے آنے والوں 58 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ‏ہے، ان 20 دنوں کے دوران کراچی پہنچنے والے مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کئےگئے جس میں بعض ‏مسافروں میں بھارتی، جنوبی افریقی اور برطانیہ کے وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مسافر کنیکٹنگ پروازوں سے کراچی پہنچے تھے اور ٹیسٹ منفی ‏رپورٹ ہونے کے باوجود ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی، خلیجی ممالک سے کورونا مثبت مریضوں کی مسلسل آمد جاری ہے جس کے سدباب کے لیے سول ‏‏ایوی ایشن نے سخت اقدامات کیے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عوام کو ہر صورت ٹیکسز دینے پڑیں گے، وفاقی وزیرخزانہ

ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نےکورونا ٹیسٹ کیلئے لیبارٹریز کی فہرست جاری کر دی ہے۔ فہرست ‏‏میں 60 لیبارٹریز کا تعلق یواےای کی مختلف ریاستوں اور بحرین سے ہے، 29 مئی سے ایئرلائنز نامزد لیبارٹریز کی رپورٹ پر سفرکی اجازت دینے کی پابند ہوں گی، 2 طرفہ ‏‏آپریشن کی حامل ایئرلائنز کو ان لیبارٹریز کی رپورٹس قبول کرنےکی ہدایت کی گئی ہے، سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایئرلائنز ان لیبارٹریز کی رپورٹ ‏‏کےحامل مسافروں کے سفر کو یقینی بنائیں اور ہدایات پر ناکامی پرقوانین کےتحت سخت کارروائی ‏‏کی جائےگی۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری