1816525 shahmahmoodqureshi 1569091213 308 640x480 1

باہمی اختلافات سے گریز اور ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کیا جائے۔ وزیرخارجہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا بھرمیں اسلام مخالف پروپیگنڈے کے بڑھتے ہوئے تکلیف دہ رجحان کو بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری پرزوردیا ہے کہ باہمی اختلافات سے گریز اور ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کا احترام کیا جائے، اقوام متحدہ کے تہذیبوں کے اتحاد کے گروپ آف فرینڈزکے اعلیٰ سطح کے آن لائن اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے بین المذاہب اور بین ا لثقافتی ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، اوردنیا بھرمیں مقیم سکھ برادری کے لئے دنیا کا سب سے بڑاگوردوارہ اور کرتارپورراہداری کھولنے کے پاکستان کے اقدام کواجاگرکیا، انہوں نے کورونا وائرس کی وباء کی آڑ میں ہمسایہ ملک بھارت سمیت دیگرملکوں میں نسلی منافرت، اسلام مخالف پروپیگنڈے اوراقلیتوں سے نارواسلوک اورتشدد پر تشویش کا اظہارکیا،
وزیرخارجہ نے کہا کہ دنیا بھرمیں مذہبی تصادم کی خطرناک صدائیں بدستورگونج رہی ہیں،
وزیرخارجہ نے وزیراعظم کے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ نفرت، تشدد اوراشتعال انگیزی کو عالمی سطح پرخلاف قانون قراردیا جائے اوراسلام مخالف پروپیگنڈے کی روک تھام کے لئے عالمی دن منانے کا اعلان کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ڈی آئی خان فائرنگ کی مذمت