ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں اضافہ

بجلی ،اشیائے خوردونوش ، سٹیشنری اور ٹرانسپورٹ کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک :بجلی، پیاز، ٹماٹر، پھل، سبزیاں، چائے، فیول، اسٹیشنری اور ٹرانسپورٹ مزید مہنگی ہو گئی۔ایک ماہ کے دوران بجلی، پیاز، ٹماٹر، پھل، چائے، سبزیاں، فیول، اسٹیشنری اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر کئی اشیا مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات نے یہ بات اپنی جاری کردہ ماہانہ جائزہ رپورٹ میں بتائی ہے جس کے تحت گزشتہ ماہ اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.5 فیصد ہوگئی ہے۔
جائزہ رپورٹ کے تحت ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں مہنگائی میں 4.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ جولائی سے اکتوبر تک مہنگائی کی شرح 25.49 فیصد رہی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے تحت صرف چار ماہ کے دوران شہروں میں مہنگائی میں 23.9 فیصد اضافہ ہوا جب کہ دیہاتوں میں مہنگائی 27.8 فیصد ہوگئی۔
جائزہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں بجلی 89.5 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ پیاز 67.73 اور ٹماٹر 40.7 فیصد مہنگے ہوگئے۔اعداد و شمار کے تحت گزشتہ ایک ماہ کے دوران پھل 10.98 فیصد، چائے 9.8 اور سبزیاں 9.5 فیصد مزید مہنگی ہوگئیںوفاقی ادارہ شماریات کی جائزہ رپورٹ کے تحت سالانہ بنیادوں پر بجلی 24.95 فیصد مہنگی ہوئی جب کہ ٹماٹر 219.3 فیصد، پیاز 165.6 فیصد، موٹر فیول64.8 فیصد، اسٹیشنری 44.5 فیصد اورٹرانسپورٹ41 فیصد مہنگی ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  صوابی، تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں طبی آلات کی کمیابی، سرنج تک دستیاب نہیں