بحری بیڑہ ہٹانے کا فیصل

مشرق وسطی کی بگڑتی صورتحال، امریکہ کا بحری بیڑہ ہٹانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر امریکا نے بحیرہ روم سے اپنا جنگی بحری بیڑہ ہٹانے کا فیصلہ کر لیا۔
میڈیا کے مطابق امریکا جلد یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ کو بحیرہ روم کے پانیوں سے نکال لے گا۔
دوسری جانب حوثی رہنماوں نے تہران آمد کے موقع پر سینئر حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
ملاقاتوں کے دوران یمنی حوثی رہنماوں اور ایرانی حکام کی غزہ میں تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
دوسری طرف میڈیا کے مطابق ایران نے اپنا جنگی بحری بیڑہ بحیرہ احمر میں بھیج دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سندھ کابینہ کے مزید 8 وزراء کی حلف برداری آج ہوگی