اسرائیل جانیوالے جہاز

بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے جہازوں کو نشانہ بنائینگے، یمن حوثی

ویب ڈیسک: اسرائیل کو دھمکی دیتے ہوئے یمن کے حوثی گروپ نے کہا ہے اگر غزہ میں مطلوبہ امداد نہ پہنچی تو بحیرہ احمر میں اسرائیل جانے والے جہازوں کو نشانہ بنائیں گے۔
ایک بیان میں حوثیوں کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد نہ جانے دی گئی تو وہ اسرائیل جانے والے جہازوں کو روکیں گے۔
گزشتہ کچھ عرصے میں حوثیوں کی جانب سے اسرائیلی ملکیت والے بحری جہازوں کو اگرچہ روکا گیا ہے لیکن اسے نشانہ بنانے کی دھمکی اس حالیہ وارننگ میں دی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل جانے والا ہر جہاز ہمارا ہدف ہوگا۔
واضح رہے 7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد 18ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 48 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری، پشاور ہائیکورٹ کا ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس