برائلر مرغی انڈوں قیمتوں میں اضافہ

برائلر مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

برائلر مرغی کی فی کلوگرام قیمت میں 31 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی کلوگرام قیمت ایک ہی دن میں 180 روپے سے بڑھ کر 211 روپے ہو گئی جبکہ ایک انڈا (فارمی) 18روپے کا ہوگیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پولٹری پر ٹیکس لگنے کے بعد مرغی 31 روپے ( فی کلوگرام) مہنگی ہو گئی، وفاقی حکومت کی جانب سے منی بجٹ میں پولٹری پر ٹیکس لگانے کے بعد پشاور میں مرغی ایک ہی دن میں 180 روپے فی کلو سے 211 روپے فی کلو تک پہنچ گئی جبکہ انڈے فی درجن 200 سے 240 روپے (فی درجن) تک پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں:  طورخم:افغانستان سے آنیوالے مریضوں کیلئے ویزہ شرط لازمی قرار
مزید پڑھیں:  توشہ خانہ کیسز، نیب کی نواز شریف کو کلین چٹ دینے کی سفارش

منی بجٹ کی منظوری کے بعد قیمتوں میں مزید اضافہ کے بھی امکانات ہیں، نرخوں میں حالیہ اضافہ سے سستی پروٹین بھی عام لوگوں کی دسترس سے باہر ہوگئی ہے۔