برطانیہ مہنگائی 30 سالہ تاریخ بلند

برطانیہ ،مہنگائی 30 سالہ تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

برطانیہ میں مہنگائی کی شرح گزشتہ ماہ توقع سے زیادہ تیزی سے بڑھتے ہوئے 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جس سے گھریلو مالیاتی قرض کا توازن تاریخی دبا ئوکے ساتھ مزید خراب ہو گیا جبکہ وزیر خزانہ رشی سنک پر سخت دبائو ہے کہ وہ اس صورتحال کی بہتری کے لیے اقدامات کریں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی قومی شماریات (او این ایس)کے دفتر نے کہاکہ جنوری میں 5.5 فیصد اضافے کے بعد فروری میں صارفین کے لیے اشیا کی قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر ہونے والا اضافہ 6.2 فیصد ہوگیا ،

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر خارجہ کا پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم

یہ اضافے کی مارچ 1992 کے بعد سب سے زیادہ شرح ہے۔برطانیہ اب گروپ آف سیون ممالک میں سالانہ افراط زر کی شرح کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر ہے، مہنگائی کی شرح میں برطانیہ صرف امریکا سے پیچھے ہے جبکہ عالمی اجناس اور توانائی کی قیمتیں یوکرین پر روس کے حملے بعد سے مزید بڑھ گئی ہیں۔وزیر خزانہ رشی سنک کئی دہائیوں میں زندگی گزارنے کے سب سے بدترین دبائو کے دوران برطانوی شہریوں کی مدد کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ کے الشفا ہسپتال سے بڑی اجتماعی قبر دریافت