برقعہ پہن کر بھیک مانگنے والا ملزم

برقعہ پہن کر لوگوں سے بھیک مانگنے والا ملزم دھرلیا گیا

پشاور کے تجارتی مراکز میں بھیس بدل کر لوگوں سے بھیک مانگنے والے کوابابیل سکوارڈ نے دھر لیا، ملزم برقعہ پہن کر لوگوں سے بھیک مانگتا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم سلمان ولد سرتاج کو ابابیل سکواڈ نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزم برقعہ پہن کر مزارات اور تجارتی مراکزپر لوگوں سے بھیک مانگتا تھااور خودسے عورت بناکر لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرتا تھا۔ ملزم کو ابابیل سکواڈ کے نوجوانوں نے گرفتار کرکے تھانے پہنچا دیا ہے ،ملزم کا تعلق پشاور سے ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چینی کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف وزیراعظم کا کریک ڈاون کا حکم