بزنس کونسل

بزنس کونسل نے ہفتے میں تین دن گھرسے کام کی تجویزدیدی

ویب ڈیسک :پاکستان بزنس کونسل نے فوری طور پر درآمدی ایندھن کا استعمال کم کرنے اور ہفتے میں تین روز گھر سے کام کرنے کی تجویز دی ہے۔پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو فوری درآمدی ایندھن کا استعمال کم کرنا ہوگا، انٹرنیشنل انرجی ایجنسی کے10 نکات پر او ای سی ڈی ممالک عمل کررہے ہیں لہٰذا پاکستان کو بھی ان نکات پر عمل کرنا چاہیے۔پاکستان بزنس کونسل نے تجویز دی ہے کہ جہاں ممکن ہو وہاں ہفتے میں 3 دن گھر سے کام کرنا چاہیے
ہائے ویز پر اسپیڈ کی حد 10 کلو میٹر گھنٹہ کم کرنی چاہیے اور ملک کے بڑے شہروں میں اتوار کو گاڑیاں نہ چلائیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سستا کریں، چھوٹے فاصلے پیدل یا سائیکل پرطے کریں، کار شیئرنگ سے ایندھن کا استعمال کم کریں۔پاکستان بزنس کونسل نے تجویز دی ہیکہ بڑے شہروں میں متبادل گاڑیاں استعمال کریں، مال بردار گاڑیوں کا موثر استعمال کریں، جہاز کی جگہ تیز رفتار ریل رات میں استعمال کریں، الیکٹرک اور زیادہ پائیدار گاڑیوں کا استعمال کریں جب کہ متبادل موجود ہونے کی صورت میں کاروباری سفری ضرورت کم کریں۔

مزید پڑھیں:  چمن میں بارشوں سے 7افراد جاں بحق ،مواصلاتی نظام درہم برہم