بیوروکریٹس کی تعیناتی

بطور انتخابی عملہ بیوروکریٹس کی تعیناتی، الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل

ویب ڈیسک: لاہور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ آفسران سمیت دیگر انتخابی عملے کے طور پر بیوروکریٹس کی تعیناتی کے فیصلے کو معطل کر دیا۔
واضح رہے عدالت عالیہ نے یہ حکم پی ٹی آئی کی جانب سے ہونے والے عام انتخابات کے لئے بطور آر اوز بیوروکریٹس کی تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران دیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حقائق کی بنیاد پر درخواست گزار کی سیاسی جماعت کے لئے بظاہر لیول پلیئنگ فیلڈ کی عدم موجودگی سب کو نظر آرہی ہے اور متعدد غیرجانبدار گروپوں نے بھی اس کو سنجیدگی سے نوٹ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اعلی سیاسی قیادت جیل میں بند ہے یا روپوش ہے، اس صورتحال میں درخواست گزار کی سیاسی جماعت کی انتخابی مہم پر بڑا سوالیہ نشان ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی