برفانی تیندوے

گلگت بلتستان برفانی تیندوے کی افزائش نسل کیلئے بہترین مقام قرار

بلتستان کو برفانی تیندوے کی افزائش نسل کے لیے بہترین مقام قرار دیا گیا ہے۔جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی مختلف فلاحی تنظیموں اور مقامی آبادی کے تعاون سے کئی سالوں کی محنت کے بعد گلگت بلتستان کے بالائی حصوں میں برفانی تیندوے کی آبادی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ماہر ماحولیات کے مطابق گزشتہ 20 برس سے تیندوں کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کے مقامی افراد کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں حکومت ہمیں دنیا میں ناپید ہوتے جانوروں جیسے مارخور اور برفانی چیتے کے شکار سے تو روکتی ہے لیکن اس کے عوض کسی قسم کی سہولیات فراہم نہیں کی جاتیں۔ماہر ماحولیات کا کہنا ہے کہ ہم نے مقامی سطح پر برفانی تیندے اور دیگر جانوروں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرتے ہوئے مقامی زبان میں کتابچے شائع کر کے تقسیم کیے اور مقامی افراد سے بات چیت کر کے انہیں اس کی اہمیت کے بارے میں بتایا جس کا مثبت نتیجہ سامنے آیا۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18اپریل کو طلب