بلدیاتی ا لیکشن

بلدیاتی ا لیکشن کے پہلے مرحلہ میں ملاکنڈ آئوٹ ، بونیران

ویب ڈیسک (پشاور) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلہ میں ملاکنڈ کی بجائے بونیر میں انتخابات کرانے کا اعلامیہ جاری کردیا الیکشن کمیشن کی جانب سے باقی تمام شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

بلدیاتی انتخابات تین مراحل میں کرانے کا اعلان

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پہلے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات کیلئے جن اضلاع کو منتخب کیا گیا تھا ان میں صوبائی حکومت کی درخواست پر تبدیلی کی گئی ہے اور اب ملاکنڈ میں بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں نہیں ہونگے تاہم پہلے مرحلہ کیلئے بونیر کوبلدیاتی انتخابات میں شامل کرلیا گیا ہے اور کل 17اضلاع میں ایک ہی شیڈول کے تحت بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے یکم نومبر کو کاغذات نامزدگی وصول کئے جا سکیں گے جبکہ 3 سے 8 نومبر کو کاغذات جمع کرائے جائینگے پولنگ 19دسمبر کو تمام اضلاع میں ویلج و نیبر ہڈ کونسل تحصیل و سٹی لوکل گورنمنٹ کیلئے ہوگی۔

مزید پڑھیں:  یتیم بچوں کی کفالت میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا