بلوں پر عائد ٹیکسز

بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکسز حکومت کیلئے آمدن کا بڑا ذریعہ

ویب ڈیسک: بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکسز حکومت کے لیے آمدن کا بڑا ذریعہ بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین سال کے دوران بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس کی مد میں صارفین سے 1410 ارب روپے وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2 سال میں بجلی بلز پر ٹیکسز وصولی کی شرح دُگنی ہوگئی ہے۔
2021 میں بجلی صارفین سے 345 ارب سے زائد ٹیکس وصولیاں کی گئیں،
جبکہ 2022 میں اس مد میں 461 ارب اور 2023 میں 603 ارب روپے سے زائد ٹیکسز لئے گئے۔
دستاویزات کےمطابق ٹیکس وصولی بجلی کی اصل قیمت کے علاوہ ہے،
جبکہ پی ٹی وی فیس کی مد میں 25 ارب 70کروڑ،ا نکم ٹیکس کی مد میں 180 ارب سے زائد وصولیاں ہوئیں
صارفین نے اضافی ٹیکس کی مد میں 89 ارب 69 کروڑ روپے ادا کئے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، ایک ماہ کا بجٹ معاملہ، اپوزیشن نے صوبائی حکومت کیخلاف رٹ دائر کر دی