نظرثانی اپیل

بلے کا نشان : الیکشن کمیشن کی نظرثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک :پشاور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کو انتخابی نشان بلے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی نظرثانی ایپل کی سماعت ڈویڑن بنچ سے کرانے کی درخواست مقرر کرلی گئی۔
جسٹس اعجاز خان کل درخواست پر سماعت کرینگے، الیکشن کمیشن نے گزشتہ دنوں ہائیکورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی ایپل دائرکی تھی‘الیکشن کمیشن نے نظر ثانی ایپل کی سماعت ڈویڑن بینچ سے سے کرانے کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے۔
پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات اور تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ایپکس کمیٹی کااجلاس،امن و امان برقراررکھنے کیلئےاہم فیصلے