حماس کی تعریف

بمباری میں ہمیں بچاتے رہے، رہا اسرائیلی ماں بیٹی کی حماس کی تعریف

ویب ڈیسک: حماس کی قید سے رہا ہونیوالی اسرائیلی ماں بیٹی نے حماس کی تعریف کر ڈالی۔
یاد رہے 7 اکتوبر کو القسام بریگیڈز اور القدس بریگیڈز سمیت دیگر مزاحمتی گروپوں نے کئی اسرائیلی فوجیوں اور شہریوں کو قیدی بنا لیا تھا۔
جن میں سے 50 کو گزشتہ دنوں جنگ بندی کے دوران 150 فلسطینی قیدیوں کے بدلے رہا کیا گیا تھا۔
انہی قیدیوں میں 48 سالہ الموگ گولڈسٹین، ان کی 17 سالہ بیٹی اور دو بیٹے بھی شامل تھے۔
48 سالہ الموگ گولڈسٹین نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری میں وہ ہماری جانیں بچانے کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار تھے، وہ ڈھال بن کر اپنے جسموں کے ساتھ ہماری حفاظت کر رہے تھے، وہ ہمیں اسرائیلی فوج اور آگ سے بچا رہے تھے، ہم ان کیلئے بہت اہم تھے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ مجاہدین سے پوچھا کہ کیا وہ ہمیں مارنے والے ہیں تو انہوں نے جواب میں کہا کہ آپ کے مرنے سے پہلے ہم مر جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوران قید ہمیں بالکل اکیلا نہیں چھوڑا گیا اور ہر لمحہ وہ ساتھ ہوتے تھے۔
اینکر نے خاتون سے قید کے دوران وقت گزارنے کا پوچھا تو 48 سالہ خاتون نے بتایا کہ قید میں اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتی تھی اور بیٹی ہر وقت ورزش کرتی تھی، دسوران قید میں ایک مجاہد سے باکسنگ بھی کھیلی لیکن اس نے پہلے اپنے ہاتھ پر تولیہ رکھ لیا تھا۔
میزبان نے وجہ پوچھی تو خاتون کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کی عزت کرتے ہیں، عورتوں کو مقدس سمجھتے ہیں اور انہیں چھونا جائز نہیں ہے، وہ عورتوں سے ملکہ جیسا سلوک کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بٹ خیلہ : موٹر سائیکل حادثے میں 3نوجوان جاں بحق