2

بنچ اور بارایک گاڑی کے دو پہیےہیں،چیف جسٹس پشاورہائی کورٹ قیصررشید

ویب ڈیسک(مالاکنڈ)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصررشید نے ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنچ اور بار ایک گاڑی کے دو پہیئے ہیں۔
انتظامیہ جوڈیشل کمپلیکس کے کیلئے سو کنال اراضی کا انتظام کریں ۔

چیف جسٹس قیصررشید نے کہا کہ تحصیل درگئی میں جوڈیشل کمپلیکس کے لیے 24 کنال اراضی کی منظوری دی ہے۔امتحانات کے بعد نئے ججز تعینات کریں گے ،ججز امتحانات کورونا کی وجہ سے ملتوی ہوئے ہیں۔ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کی مرمت و رینویشن کے لیے 4.7 ملین روپے کی منظوری دیتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا

انہوں نے کہا کہ وکلاء کو درپیش مسائل کے حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں،ڈسٹرکٹ بار کو ڈیجیٹل لائبریری پشاور کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کاخاتمہ یقینی بنایاجائے۔دریائے سوات مالاکنڈ ڈویژن کاحسن ہے کمشنر جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کو روک لیں ،دریائے سوات کاحسن بحال کرنے کے لئے کمشنر دباو برداشت نہ کرے ۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش، 7 دہشتگرد ہلاک

بٹ خیلہ اور تھانہ میں صفائی کا انتظام درست نہیں ہے بٹ خیلہ اور تھانہ ٹی ایم ایزکیلئے 50/50 ملین روپے فنڈ منظور کردئے۔ ڈی ایچ کیوہسپتال بٹ خیلہ کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی ہیں،کارڈیالوجی یونٹ کو منظم کرنے کے لئے کام کی ضرورت ہے۔

انہوں نے خطاب میں کہا ملاکنڈ میں منشیات کے خاتمے کیلئے آپریشن کیا جائے۔