بنگلادیش میں عام انتخابات

بنگلادیش انتخابات، حسینہ واجد کا پانچویں بار وزیراعظم بننے کا امکان

ویب ڈیسک: کل اتوار کو بنگلادیش میں عام انتخابات ہوں گے.
جس میں ایک دفعہ پھر سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو اکثریت ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کل اتوار کے دن بنگلادیش میں ہونیوالے عام انتخابات میں بنگلادیش نیشنل پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کر دیا ہے۔
اپوزیشن کا الیکشن بائیکاٹ کرنے سے شیخ حسینہ واجد کی پانچویں بار وزیراعظم منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امن وامان کے قیام کیلئے بنگلادیش بھر میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن غیرجانبدار نگران حکومت اور شیخ حسینہ واجد کے استعفے کا مطالبہ کررہی ہے۔
ادھر عالمی برادری نے ملک میں متنازع انتخابات کے انعقاد پر اظہار تشویش کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں بھی میٹرک امتحانات شروع، سیکرٹری پشاور بورڈ کے سرپرائز راونڈ