بورڈ آف ڈائریکٹرز کی پی آئی اے نجکاری کے حکومتی منصوبے کی توثیق

ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن پی آئی اے نجکاری کے حکومتی منصوبے کی توثیق بورڈ آف ڈائریکٹر نے کر دی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے نجکاری کے معاملے پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس اسلام آباد میں 4 گھنٹے جاری رہا۔ اس دوران بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی آئی اے نجکاری کے حکومتی منصوبےکی توثیق کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جن ملازمین کی سروس 4 سال رہ گئی انہیں ریٹائر کرنے کی بھی تجویز زیر غور آئی جبکہ پی آئی اے نجکاری سے قبل رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے قوانین کے تحت پی آئی اے کے اہم فیصلوں سے متعلق بورڈ سے منظوری لازمی ہے۔ اس لئے 2023ء سے غیر فعال پی آئی اے بورڈ کو فعال کرتے ہوئے وفاقی کابینہ نے پی آئی اے کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری بھی دی۔

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان مکمل، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وطن واپس روانہ