download 18 1

بولرز گیند چمکانے سے محروم رہے تو کرکٹ بلے بازوں کا کھیل ہوجائے گا – سہیل تنویر

فاسٹ باؤلر سہیل تنویر دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں چانس کا حقدار ہوں۔

سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ وہ اس بار پرامید تھے کہ شاید سلیکٹ ہوجائیں لیکن منتخب نہ ہونے پرمایوس ہوں، انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ بھی مثبت ہے کہ میرے نام پر سوچا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک میں پرفارم کیا ہے، قومی ٹیم میں چانس کا حقدار ہوں، سہیل تنویر نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی میچ جتوا سکتا ہے تو عمر بڑھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ گیند چمکانے کیلئے تھوک کا استعمال نہیں ہو تو کچھ متبادل ضرور فراہم کرنا ہوگا کیونکہ اگر ٹھیک طرح گیند چمکا نہیں سکیں گے تو ریورس سوئنگ اور عام سوئنگ بھی ختم ہوجائے گی۔