بچہ زیادتی

قوت سماعت و گویائی سے محروم بچہ زیادتی کا شکار، ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ تہکال میں قوت سماعت و گویائی سے محروم بچہ زیادتی کا شکار، ملزم گرفتار کر لیا گیا، ذرائع کے مطابق تھانہ تہکال کی حدود میں 10 سالہ قوت سماعت و گویائی سے محروم بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا شقی القلب انسان خصوصی بچے کی نشاندہی پر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
ایس پی کینٹ وقاص رفیق کے مطابق ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیجا جا رہا ہے اور کنفرمیشن کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  انتخابی مہم کے دوران اخوندزادہ چٹان پر حملہ تشویش ناک ہے، بلاول بھٹو زرداری