شاہد آفریدی

بڑا دھچکا، شاہد آفریدی پی ایس ایل 7 سے دستبردار ہوگئے

پاکستان ٹیم کے آل راؤنڈر اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پی ایس ایل 7 کو الوداع کہہ دیا ہے۔

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ایونٹ سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’میرا یہ پیغام ان فینز کے لیے ہے جنہوں نے ہمیشہ مجھے میرے کیرئر میں سپورٹ کیا اور میں ان سب فینز کا شکریہ گزار ہوں‘۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان اور جاپان کامیچ برابررہا

انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش تھی کہ پی ایس ایل کو اچھی طرح سے ختم کروں لیکن میری انجری جو کہ 15 سال پرانی ہے اور میں اس ہی انجری کے ساتھ کھیلتا رہا ہوں لیکن اب میری انجری اس حد بڑھ گئی ہے کہ بہت زیادہ درد ہوتا ہے، ’صحت ہے تو سب کچھ ہے‘۔

مزید پڑھیں:  قومی ہاکی ٹیم 13سال بعد اذلان شاہ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بعد 2 سے 3 ماہ کا وقفہ ہے جس کے بعد کشمیر پریمئر لیگ شروع ہوجائے گی۔