بڑھتی آبادی ملکی وسائل پر اثر انداز ہو رہی ہے، کھلی کچہری

ویب ڈیسک: محکمہ بہبود آبادی خیبر پختونخوا کے زیراہتمام آبادی کے بڑھتے مسائل کے حل کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں سیکرٹری خاندانی منصوبہ بندی اصغر علی، ڈی جی عائشہ احسان، ڈی پی ڈبلیو او پشاور سمیع اللہ خلیل وغیرہ نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق کھلی کچہری میں خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق صوبہ بھر سے آئن لائن سائلین کے مسائل سننے گئے اور اس حوالے سے سماجی و معاشی اثرات کے موضوع پرتجاویز پیش کی گئیں۔
سیکرٹری بہبود آبادی اصغر علی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی کنٹرول کرنا ناگزیر ہے، اس حوالے سے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ شعور و آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔
ڈی جی بہبود آبادی عائشہ احسان کے مطابق اچھی تعلیم و تربیت کی بنیاد صحت مند خاندان ہے اور خاندان کے صحت مند ہونے کا انحصار بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفے سے ہی ممکن ہے۔
ڈی پی ڈبلیو او پشاور سمیع اللہ خلیل کا کہنا تھا کہ بڑھتی آبادی ملکی وسائل پر اثر انداز ہو کر پچیدگیوں کا باعث بن رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بالاکوٹ اور وادی کاغان میں بارش کا نیا سلسلہ شروع