بڑی جماعت

ن لیگ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی جماعت بن گئی

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن مخصوص نشستیں ملنے کے بعد قومی اسمبلی میں سب سے بڑے جماعت بن گئی ہے ۔
قومی اسمبلی کی 334نشستوں پر نمائندے ایوان میں موجود ، مسلم لیگ ن 123 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی، ن لیگ نے 75 سیٹیں جیتیں، 9آزاد شامل ہوئے، 34 خواتین، 5 اقلیتوں کی نشستیں ملیں۔
قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 82 ، پیپلزپارٹی کے ارکان کی مجموعی تعداد 73 ہو گئی، پیپلزپارٹی نے 54 جنرل نشستیں جیتیں، خواتین کی 16، اقلیتوں کی 3 نشستیں ملیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان کی مجموعی تعداد 22ہے، ایم کیو ایم کو 17 جنرل، چار خواتین، 1اقلیتوں کی نشست ملی۔
جمعیت علمائے اسلام کے ارکان کی مجموعی تعداد 11ہو گئی، جے یو آئی نے 6جنرل، 4خواتین، 1اقلیت کی نشست حاصل کی۔
مسلم لیگ ق کے ارکان کل تعداد 5جن میں 4جنرل سیٹیں، ایک نشست خواتین کی ملی، آئی پی پی کے 4 ارکان میں سے تین جنرل، ایک خواتین کی نشست ملی، ایم ڈبلیو ایم، مسلم لیگ ضیا، باپ، بی این پی، نیشنل پارٹی اور پی کے میپ کی ایک ایک نشست ہے۔
قومی اسمبلی میں 8ارکان کی آزاد حیثیت برقرار ہے، قومی اسمبلی کے ایک حلقے پر الیکشن نہیں ہوا، ایک کا نوٹیفکیشن روک رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  بدلے کی آگ پورے خطے کو جلا کر رکھ دے گی، انتونیو گوتریس