بھارتی آبدوز

بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک (اسلام آباد) پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ایک بار پھر ناکام بنا دی۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نیوی نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مسلسل نگرانی سے بر وقت بھارتی سب میرین کا پتہ لگا لیا۔

مزید پڑھیں:  عدالتی معاملات میں مداخلت قابل قبول نہیں ،چیف جسٹس

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے بھارتی سب میرین کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا، سیکیورٹی خدشات کے باعث پاک بحریہ مسلسل پاکستانی سمندری حدود کی نگرانی کر رہی ہے۔ مسلسل تیسری بار پاک بحریہ کے لانگ رینج پٹرول ایئر کرافٹ نے بھارتی سب میرین کو بر وقت ٹارگٹ کر کے روک دیا۔ بھارتی سب میرین نے 16 اکتوبر کو بھی پاکستانی سمندری حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

مزید پڑھیں:  دورہ پاکستان مکمل، ایران کے صدر ابراہیم رئیسی وطن واپس روانہ

یہ بھی پڑھیں:عوام پر پھر بجلی گرانے کی تیاریاں

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حالیہ واقعہ بھارت کی مذموم سازشوں کا عکاس ہے۔