بھرتی سکینڈل، چوہدری پرویز الٰہی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

ویب ڈیسک: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو پنجاب اسمبلی میں بھرتیوں کے سکینڈل میں لاہور کی مقامی عدالت نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن نے 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ عامر رضا کی عدالت میں پیش کیا جہاں اینٹی کرپشن کے وکیل نے ان کے مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی کا موبائل فون ابھی تک نہیں ملا، موبائل فون کا فرانزک کروانا ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی کے وکیل کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر عدالت نے کارروائی مکمل کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، لوڈر رکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، 4 افراد شدید زخمی