بس بہت ہو گیا، عمران خان کی سیاسی مخالفین کو وارننگ

ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پشاور کے آج کےجلسےمیں میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھےبدنام کرنےکیلئےمیرےالفاظ کوجان بوجھ کر توڑمروڑ رہےہیں۔ بس بہت ہوگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ میں اس کڑے پراپیگنڈےپر نگاہ رکھےہوئےہوں جومجرموں کا پی ڈی ایم نامی گروہ میرےخلاف کررہاہے۔ اسکی وجہ وہ خوف ہےجس میں یہ تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے باعث مبتلاہیں۔
عمران خان نے کہا ہے پشاور کے آج کےجلسےمیں میں ان سب کو باضابطہ جواب دوں گا جو مجھےبدنام کرنےکیلئےمیرےالفاظ کوجان بوجھ کر توڑمروڑ رہےہیں۔
چیئرمی تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں اپنے سیاسی مخالفین کے لیے یہ بھی لکھا کہ ”بس بہت ہوگیا!۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی