news 1608467447 9158

بیت اللہ کا دروازہ ڈیزائن کرنےوالےانجینئرمنیرالجندی خالق حقیقی سےجاملے

ویب ڈیسک (مکہ المکرمہ) : سعودی عرب میں بیت اللہ کا خالص سونے سے بنا ہوا دروازہ ڈیزائن کرنے والے انجینئر منیر الجندی انتقال کر گئے۔
مکہ مکرمہ میں بیت اللہ کا سونے کا دروازہ ڈیزائن کرنے کا انجینئر منیر الجندی جرمنی میں انتقال کر گئے ہیں ۔ وہ طویل عرصہ میں مختلف عوارض کا شکار تھے۔ بیت اللہ کا دروازہ شاہ خالد کے دور میں لگایا گیا تھا جب شاہ خالد نے 1397 ہجری میں نماز بیت اللہ کے اندر ادا کی اور اسی موقع پر انہوں نے یہ ہدایت کی کہ بیت اللہ کا دروازہ خالص سونے سے تیار کیا جائے۔ اس کام کیلئے ان کی خاص ہدایت تھی کہ ڈیزائنر مسلمان ہونا چاہیے کیونکہ اس کا نام دروازے پر کنداں ہونا تھا۔بیت ﷲ کے دروازے میں 280 کلو گرام خالص سونا استعمال کیا گیا اور یہ 1398 ہجری میں تیار ہوا۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کا منبع افغانستان میں ہے، خواجہ آصف