موسم سرد اور خشک

بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی

ویب ڈیسک :محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔
شمالی بلو چستان میں سردی کی شدت برقراررہے گی، پنجاب کے بیشتر میدانی اورخیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔
خطہ پوٹھوہار اور بالائی سندھ میں رات کو بھی دھند چھائے رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔
مری، گلیات اور گردونواح میں سردی کی شدت برقراررہے گی، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
بہا ولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاو¿الدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورخانیوال میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی:خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف قرارداد منظور