بیٹری چارج کی مدت کم کرنے والی ایپس کی نشاندہی

اسمارٹ فون صارفین کے لیے بیٹری کا تیزی سے ختم ہونا ایک اہم مسئلہ ہے۔ ماہرین کی جانب سے ایک ایسی مشہور ایپ کی نشان دہی کی گئی ہے جس سے جان چھڑاتے ہوئے بیٹری کی صحت کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔
ویب ڈیسک: ویمنز ریسرچ اینڈ ایجوکیشن انسٹیٹیوٹ کی چیف ٹیکنالوجی آفیسر لیون بیئرہلز کے مطابق انسٹاگرام آئی فون صارفین کی بیٹری کے لیے سب سے مضر ایپ ہے۔ اگر آپ اپنی بیٹری کو تیزی گرتا ہوا دیکھیں تو فیس بک جیسی ایپ اس مسئلے کا سبب ہوسکتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فیس بک ایپ کا ڈیلیٹ کیا جانا بیٹری کو 20 فی صد تک جبکہ انسٹاگرام 25 فی صد تک بیٹری کو ضائع ہونے سے بچا سکتی ہے۔
ساتھ ہی وہ سوشل میڈیا ایپ جو ڈیوائس کے پس منظرمیں چل رہی ہوں وہ بھی بیٹری کو ختم کرتی ہیں، اس کے باوجود کہ ان ایپ کو استعمال نہ کیا جا رہا ہو۔
لیون بیئرہلز کے مطابق انسٹاگرام یا فیس بک ایپ کا ڈیلیٹ کیا جانا بیٹری کی چارجنگ کا حل ہوسکتا ہے خاص طور پر تب جب صارف ان کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال نہ کرتے ہوں۔

مزید پڑھیں:  جاپان کی نئی الیکٹرک ٹرین، تیز رفتاری میں اپنی مثال آپ ہے