بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات

چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت مل گئی

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دے دی۔
ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی۔ انہوں نے اپنے وکیل عمیر نیازی اور شیراز احمد کے ذریعے درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف دیا کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا واٹس ایپ پر بات کرنا چاہتا ہوں۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست منظور کرتے ہوئے سپرٹنڈنٹ اٹک جیل کو بیٹوں سے والد کی ملاقات کی ہدایت کر دی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے والد کی بیٹوں سے ملاقات کرنے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ