.jpg

بیگم شمیم اختر کی میت سردخانے منتقل،پاکستان لانےمیں 2 سے 3 روزلگ سکتےہیں

ویب ڈیسک (لندن): سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کی والدہ کی میت کو ریجنٹ پارک مسجد کے سرد خانے میں منتقل کردیا گیا ہے۔کاغذی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد میاں نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت کو پاکستان روانہ کیا جائے گا۔میت کو پاکستان لانے میں 2 سے 3 روز لگ سکتے ہیں۔شریف خاندان کے ذمہ دار ذرائع کہ مطابق بیگم شمیم اختر کی میت کو پاکستان روانگی سے قبل نماز جنازہ ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی۔
جبکہ پاکستان میں انکی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی میں اداکی جائیگی جب کہ مرحومہ کی تدفین جاتی امرا میں میاں شریف کی قبر کے قریب مختص جگہ پر کی جائے گی۔ نواز شریف کا میت کے ساتھ پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔
واضح ر ہے شمیم اخترکے سینے میں شدید انفیکشن ہوگیا تھا، انھیں الزائمر کی بیماری بھی لاحق تھی،گزشتہ چند روز سے ان کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی اور ان کا انتقال گزشتہ روز لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں ہوا۔

مزید پڑھیں:  بجلی فی یونٹ قیمت میں بڑے اضافے کا امکان