زلزلہ

تائیوان میں شدید زلزلہ: کئی عمارتیں زمین بوس،4افراد ہلاک

ویب ڈیسک: تائیوان میں 25سالہ ملکی تاریخ کا شدید ترین زلزلہ ، درجنوں عمارتیں زمین بوس ہونے سے 4 افراد ہلاک اور 50سے زائد زخمی ہوگئے۔
زلزلے کے بعد جاپان اور فلپائن میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھیں، جسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔
تائیوانی حکام کا کہنا ہے کہ 7اعشاریہ 2شدت زلزلے کے بعد کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں

مزید پڑھیں:  پشاور، سکھ تاجر کی سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکا نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

زلزلہ تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب آیا جس کے بعد کئی آفٹر شاکس آئے جن کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کے نتیجے میں سمندر میں تین میٹر بلند لہریں پیدا ہوئیں، اسی سبب سے تائیوان اور جاپان کے سیاحتی علاقے اوکی ناوا میں سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے اور رہائشی علاقوں سے لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
تائیوان سے 110 کلو میٹر فاصلے پر واقع یونا گونی علاقے میں سونامی پہنچ چکا ہے جہاں 30 سینٹی میٹر تک بلند لہریں ریکارڈ کی جا رہی ہیں، خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں یہ لہریں مزید بلند ہوں گی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 15.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  حماس حملے روکنے میں ناکامی پر اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف مستعفی