بجلی بلوں کے ذریعے ٹیکس

تاجروں سے بجلی بلوں کے ذریعے ٹیکس لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے تاجروں سے بجلی بلوں کے ذریعے ٹیکس لینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔
ایف بی آر ذرائع کے مطابق حکومت نے 35لاکھ تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے اسکیم تیار کی ہے جس میں تاجروں سے ٹیکس ماہانہ بجلی بلوں میں وصول کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تاجروں کی سالانہ آمدنی کو 12 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ٹیکس وصولی اصل شاپ اونرکے بجائے دکان پرکاروبارکرنے والے سے کی جائے گی۔
اس کے لیے بجلی کے بلوں میں تاجروں کیلئے ایک نیا کالم متعارف کرانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ اسکیم نئے مالی سال کے بجٹ سے پہلے لائی جاسکتی ہے جب کہ آئی ایم ایف کو بھی مجوزہ پلان سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبہ کے مختلف اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ، اہم شاہراہیں بند