Baradar-accused-Tajikistan-interfering-Afghanistan

تاجکستان ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے ، ملا برادر

ویب ڈیسک: افغان نائب عبوری وزیراعظم ملا عبد الغنی برادر نے تاجکستان پر افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کر دیا۔
ملا عبد الغنی برادر نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ تاجکستان افغانستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کررہا ہے اور کسی بھی کارروائی کا رد عمل سامنے آتا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی فوج کے شمالی غزہ میں دوبارہ حملے، 79 فلسطینی شہید


تاجک صدر امام علی رحمان نے کہا ہے کہ افغانستان میں ایک جامع حکومت بنانے کے لیے انتخابات کا انعقاد ہونا چاہیے اور شفاف انتخابات کے ذریعے نئی حکومت بنانی چاہیے۔ امام علی رحمان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو یہ بھی بتایا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر سیکورٹی چیک پوسٹس قائم کیں جائیں گی تاکہ افغانستان سے دہشت گردوں کو علاقے میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ