تبادلہ سا نحہ پولیس لا ئنز یاسیاسی مداخلت پر نہیں ہوا،معظم جاہ انصاری

ویب ڈیسک :سا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختو نخوا معظم جا ہ انصا ری نے کہا ہے کہ سا نحہ پولیس لا ئنز اور کسی سیاسی مداخلت کی وجہ سے ان کا تبا دلہ نہیں کیا گیا بلکہ ایک طر یقہ کا ر کی وجہ سے ان کا تبادلہ ہواہے ،ان کے تبادلہ کو کسی واقعہ یاحادثہ سے نہ جوڑا جائے۔ خیبر پختو نخوا میں گزا رے گئے ساڑھے چار سال کو اپنے کیرئیر کے بہتر ین دن سمجھتا ہوں جو کبھی نہیں بھول پا ئوں گا۔ ہفتہ کے روز پشاور پریس کلب میں الوداعی دورے کے مو قع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے معظم جاہ انصاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا اعلیٰ ظرف لوگوںکا صوبہ ہے۔
انہو ں نے بتایا کہ میرے تبا دلہ کے حوا لے سے مختلف افواہیں گر د ش کر رہی ہیں لیکن مجھے کسی وجہ سے نہیں بلکہ ایک طریقہ کار کی وجہ سے تبدیل کیاگیا ہے ۔سال2018ء میں الیکشن کے دوران بھی میراکوئٹہ سے تبادلہ ہوا کیونکہ نگران حکومت کیلئے سیٹ اپ تبدیل کرنا لازمی ہے۔ پولیس لا ئنز مسجد دھما کہ کو میرے تبادلہ سے جوڑا جارہا ہے جس میں کوئی حقیقت نہیں، سابق آئی جی معظم جاہ انصاری نے بتایا کہ نگران سیٹ اپ میں تبادلے ہوتے رہتے ہیں۔،پنجاب کے آئی جی اور چیف سیکرٹری کے تبادلے بھی ہوئے۔ سابق آ ئی جی نے بتایا کہ پوسٹنگ ٹرانسفرمحبت ختم نہیں کرتی،پشاور سے محبت رہے گی ۔ پشاور پر یس کلب کی جانب سے سابق آئی جی معظم جاہ انصاری کو پریس کلب کی اعزازی ممبر شپ دی گئی اور شیلڈبھی پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر گوگل ملازمین کا احتجاج اور دھرنا