طورخم بارڈر کسٹم کمپائونڈ میں پاکستان اور افغانستان حکام کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا. جس کی صدارت طورخم کسٹم ک

تجارت میں بہتری،پھنسی گاڑیوں کی کلیئرنس پر پاک افغان اتفاق

ویب ڈیسک: طورخم بارڈر کسٹم کمپائونڈ میں پاکستان اور افغانستان حکام کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا. جس کی صدارت طورخم کسٹم کے ایڈیشنل کلکٹر رضوان نے کی جبکہ دیگر حکام میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ اربابِ قیصر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کلکٹر اپریزمنٹ یاور حیات، سکیورٹی فورسز کے لیفٹیننٹ کرنل مجتبٰی، ایف آئی اے حکام این ایل سی حکام، ضلعی انتظامیہ طورخم کے تحصیلدار غنچہ گل مہمند، چیمبر آف کامرس کے شاہد شنواری، طورخم ٹرانسپورٹ یونین کے صدر عظیم اللہ شنواری، طورخم کسٹم کلیئرنس ایجنٹس کے صدر ریاض شنواری اور دیگر حکام بھی موجود تھے جبکہ افغانستان امارات اسلامی حکام کی طرف سے کمیسار عبدالخالق، خان انجنیئر مسلم خاکسار، ڈائریکٹر طورخم گمرک، عبداللہ صابر اور دیگر افغان حکام شامل تھے، میٹنگ میں افغانستان میں پھنسی پاکستانی گاڑیوں کے مسئلے سمیت وہاں خالی کنٹینرز اور دیگر مال بردار گاڑیوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ طورخم بارڈر پر دونوں اطراف سے ایکسپورٹ امپورٹ گاڑیوں کی کلیئرنس مزید تیز کرنے پر بات چیت کی گئی، دونوں ممالک کے حکام نے دو طرفہ تجارت مزید بہتر کرنے اور دونوں اطراف سے ٹرانسپورٹ و دیگر مسائل خوش اسلوبی سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں فوری جنگ بندی کا وقت آ گیا ہے،اسحاق ڈار