pm imran khan 9

تجارتی اور ٹیکسٹائل پالیسیاں ایک بار پھر تاخیر کا شکار

ویب ڈیسک (اسلام اباد) : وزیر اعظم کا نئی تجارتی اور ٹیکسٹائل پالیسیوں پر اعتراضات کا معاملہ ، تجارتی اور ٹیکسٹائل پالیسیاں ایک بار پھر تاخیر کا شکار

ذرائع کے مطابق پالیسیوں کے مسودوں کو از سر نو حتمی شکل نہ دی جاسکی ، تجارتی پالیسی پر تاحال اعتراضات دور نہ کئے جاسکے ، ٹیکسٹائل پالیسی بھی ابھی تک ای سی سی کو نہیں بھجوائی گئی ، وزیراعظم نے تجارتی اور ٹیکسٹائل پالیسیوں پر اعتراضات لگائے تھے ،وزیر اعظم نے پالیسیوں میں کچھ خامیوں کی نشاندہی کی تھی ، وزیر اعظم نے پالیسیوں میں خامیاں دور کرکے ای سی سی میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی ، پالیسیوں کی ای سی سی اور وفاقی کابینہ نے منظوری دینی ہے ، پالیسیوں کو از سر نو حتمی شکل دیکر دوبارہ وزیر اعظم کو بھجوانے کی بھی تجویز بھی زیر غور ہے ، دونوں پالیسیاں جلد ای سی سی میں پیش کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، تین ارب روپے فنڈز ادویات کیلئے ریلیز کردئے گئے ہیں، سید قاسم علی شاہ