تجاوزات آپریشن

تجاوزات کی بھرمار، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں آپریشن کا فیصلہ

ویب ڈیسک: پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں تجاوزات کیخلاف ایک بار پھر سے میگا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپریشن کی منظوری کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے کی ہے۔ تجاوزات آپریشن سے قبل اسسٹنٹ کمشنرز کو عام شہریوں کے روپ میں بغیر پروٹوکول کے بازاروں کے دورے کر کے تجاوزات کی نشاندہی کرنے اور محکمہ مال کے اہلکاروں کے ذریعے پلازوں اور عمارات کے تجاوز کرنے والے حصوں پر نشانات لگا کر میگا آپریشن کے ذریعے تجاوزات کے خاتمے کا فیصلہ کیا گیا۔ نقشوں کے برعکس تعمیرات کی صورت میں بھی عمارتوں کے غیر قانونی حصوں کو گرایا جائے گا۔
کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر صدارت پشاور ڈویژن کے تمام پانچوں اضلاع پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مہمند اور خیبر کی ماہانہ ضلعی کارکردگی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ کے بڑے بازاروں میں تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن کے احکامات جاری کر دیں، پٹواریوں کا قبلہ درست کرنے کے بھی احکامات جاری۔ اس کے علاوہ اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اپنے اپنے اضلاع میں خود ساختہ اسپیڈ بریکرز کے خاتمے، آلودگی پھیلانے والے اور غیر قانونی کرش پلانٹس کے خاتمے، اشیائے خورد نوش کے ریٹ عوامی استطاعت کے مطابق مقرر کرنے، پرائس چیکنگ میں تیزی لانے، کھلی کچہریوں میں ازخود شرکت کرنے،عوامی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لانے سمیت لاء اینڈ آرڈر صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ کورٹ کیسز جلد نمٹانے اور سرکاری واجبات کی جلد وصولی کے بھی احکامات جاری کر دیئے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینی پرچم گرانے پر دھماکہ، اسرائیلی شہری زخمی