تحریری حکم نامہ جاری

پی ٹی آئی انتخابی نشان کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلا سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تحریری کردہ فیصلہ پانچ صفحات پر مشتمل ہے۔
سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات چیک کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے‘ پشاور ہائیکورٹ ججوں سے اتفاق نہیں کہ الیکشن کمیشن پارٹی انتخابات چیک نہیں کر سکتا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمے داری ہے کہ سیاسی جماعتوں کے انتخابات یقینی بنائے اور الیکشن ایکٹ کے مطابق جماعت کے ہر رکن کو پارٹی الیکشن میں یکساں موقع ملنا چاہیے۔
کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی اور یہ فیصلہ متفقہ طور پر سنایا گیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت