بسمہ معروف

تربیتی کیمپ میں زیادہ توجہ فٹنس بہتری پر مرکوز رکھی،بسمہ معروف

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ تربیتی کیمپ کے دوران بارش کے باعث قومی خواتین اسکواڈ کو انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچز کھیلنے کا موقع نہیں مل سکا تاہم اس دوران انہوں نےاپنی زیادہ ترتوجہ فٹنس میں بہتری لانے پر مرکوز رکھی۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ کے شہر بیلفاسٹ میں شیڈول سہ فریقی سیریز قومی خواتین اسکواڈ کو برمنگھم میں کھیلی جانے والی کامن ویلتھ گیمز کی کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے میں معاونت کرے گی۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

کپتان قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی ان ایونٹس میں عمدہ کھیل پیش کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں تاہم انہیں نوجوان کرکٹرز فاطمہ ثناء، طوبٰہ حسن اور عائشہ نسیم سے نمایاں کارکردگی کی توقع ہے۔