855326 8636657 09 سعید خطیب زادہ akhbar

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کی کوئٹہ میں دہشت گرد حملوں کی مذمت

ویب ڈیسک(اسلام آباد) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر کوئٹہ کے ایک ہوٹل میں ہونے والے بم دھماکے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا ہے کہ ہمیں کوئٹہ کے ایک ہوٹل میں ہونے والے دھماکے پر، جس میں متعدد عام شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، گہری تشویش ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس کیسز میں التوا پر وزیراعظم برہم، متعلقہ افسران معطل، انکوائری کا حکم

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی حکومت اور اس ملک کے غیور عوام کے ساتھ کھڑا ہے ۔

واضح رہے کہ بدھ کی شب کوئٹہ کے ایک ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے بم دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن جولائی تک ہوجائے گی، محمد اورنگزیب

جس ہوٹل میں دھماکہ ہوا ہے وہاں پاکستان میں متعین چینی سفیر اور ایک چینی وفد کے ارکان مقیم ہیں تاہم دھماکے کے وقت وہ ہوٹل میں موجود نہیں تھے۔